12 سال سے رکی امیتابھ بچن کی فلم ’شو بائٹ ‘ریلیز ہو سکتی ہے!

امیتابھ بچن اپنے مکالموں کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن اس فلم ’شو بائٹ‘ میں وہ زیادہ ڈائیلاگ بولتے نظر نہیں آئیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی فلم شوبائٹ جو 12 سال سے پھنسی تھی ریلیز ہوسکتی ہے۔ہدایت کار شوجیت سرکار نے سال 2012 میں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم شوبائٹ بنائی تھی۔ مختلف تنازعات کی وجہ سے شوبائٹ کو ابھی تک ریلیز نہیں کیا گیا ہے۔ شوبائٹ کے بعد شوجیت سرکار نے امیتابھ کو لے کر پنک، پیکو اور گلابو ستابو فلمیں بنائیں۔ شوجیت سرکار چاہتے ہیں کہ فلم شوبائٹ ریلیز ہو۔

شوجیت سرکار نے کہا، فلم شوبائٹ میرے دل کے بہت قریب ہے۔ میں سب کو فلم شوبائٹ دکھانا چاہتا ہوں کہ امیتابھ بچن نے اس فلم کے لیے کس طرح اپنا دل اور روح نکال کر رکھ دیا ہے۔


فلم شوبائٹ میں اوور ڈرامہ نہیں ہے بلکہ اس فلم میں تو سکون سے صرف تاثرات سمجھنے کے مناظر ہیں۔ شوبائٹ امیتابھ بچن کے ساتھ میرا پہلا اشتراک تھا۔ امیتابھ بچن اپنے مکالموں کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن اس فلم میں وہ زیادہ ڈائیلاگ کرتے نظر نہیں آئیں گے۔ ہم چیزوں کو سلجھانے کے لئے محنت ر رہے ہیں، لیکن یہ کافی مشکل ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ حل ہو جائے گا اور ہم شوبائٹ ریلیز کر سکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔