امیتابھ بچن کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب

امیتابھ بچن نے (آج) منگل کی صبح ٹوئٹر پر خراب طبیعت کی اطلاع دی اور کہا کہ طبیعت خراب ہونے کے باوجود وہ شوٹنگ پر جارہے ہیں کیونکہ بغیر محنت کے کچھ بھی نہیں ملتا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جودھپور: امیتابھ بچن ان دنوں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلہ میں جودھپور میں ہیں اور کی طبیعت اچانک خراب ہونے کی اطلاع ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر لکھ کر یہ معلومات دی۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ہنگامی صورت حال میں جودھپور پہنچی اور ان کا طبی معائنہ کیا۔ امیتابھ اپنے آپ کو اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

امیتابھ بچن ان دنوں اپنی نئی فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کی شوٹنگ کے سلسلے میں جودھپور میں موجود ہیں اور بغیر آرام کیے مسلسل شوٹنگ کررہے ہیں۔ وہ پوری رات شوٹنگ کرتے رہے جس کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔

امیتابھ بچن نے منگل کی صبح ٹوئٹر پر خراب طبیعت کی اطلاع دی اور کہا کہ طبیعت خراب ہونے کے باوجود وہ شوٹنگ پر جارہے ہیں کیونکہ بغیر محنت کے کچھ بھی نہیں ملتا۔

امیتابھ کی خراب صحت کے باعث سیٹ پر موجود ہر شخص پریشان ہوگیا اور ان کے لیے خصوصی طور پر ممبئی سے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم جودھپور بلوائی گئی۔ امیتابھ بچن کے ہاتھ میں بھی ہلکا درد تھا ڈاکٹرزکی ٹیم نے ان کا چیک اپ کرنے کے بعد کہا ’بگ بی مسلسل کام کرنے کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہوگئے ہیں جب کہ ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہے۔‘ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کے ساتھ یہ مشورہ دیا ہے کہ انہیں مائع غذا دی جائے تاکہ ان کی توانائی بحال رہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
امیتابھ بچن کا معائنہ کرنے جودھپور پہنچی ڈاکٹروں کی ٹیم

واضح رہے کہ فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘میں امیتابھ بچن کے علاوہ اداکار عامر خان، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ریلیز کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔