گلشن کمار کی بایوپک میں کام کریں گے عامر خان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان میوزک کمپنی ’ٹی سیریز‘ کے بانی آنجہانی گلشن کمار کی بایوپک میں کام کرنے والے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: گلشن کمار کی بایوپک بننے کے حوالہ سے سال 2018 سے ہی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ پہلے چہ میگوئیاں تھیں کہ فلم میں عامر خان کے کام کریں گے لیکن بعد میں عامر خان نے فلم میں کام کرنے سے منع کر دیا۔ اب ایک مرتبہ پھر سے خبر ہے کہ انہوں فلم میں کام کرنے کے لئے حامی بھر دی ہے۔

عامر خان نے اب اس امر سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے کہ وہ اس پروجیکٹ سے کیوں الگ ہوئے تھے۔ عامر نے کہا کہ کرن اور میں مغل بنا رہے تھے اور وہ فلم میں اداکاری بھی کر رہے تھے۔ عامر نے مزید کہا، ’’جب ہم فلم کررہے تھے تب ہمیں اس بارے میں نہیں پتہ تھا کہ فلم ڈائرکٹر سبھاش کپور کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔ میرے حساب سے ان کا مقدمہ پانچ چھ برس پرانا تھا لیکن جب گزشتہ برس می ٹو موومنٹ ہوا تو ان کا مقدمہ ایک بار پھر سے سامنے آگیا۔‘‘ عامر نے کہا کہ اس کے بعد وہ دونوں ہی کافی ڈسٹرب ہوگئے تھے، انہیں اور کرن کو تقریباََ ایک ہفتہ تک یہ سمجھ نہیں آیا تھا کہ کیا کرنا ہے۔


عامر سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنا خیال کیوں تبدیل کیا تو انہوں نے کہاکہ ’’میری وجہ سے ایک شخص کی نوکری خطرے میں آ گئی تھی۔ میرے لئے سوپانا مشکل ہوگیا تھا۔ پھر میں نے اور کرن نے فیصلہ کیا کہ ہم ان خواتین سے بات چیت کریں گے جنہوں نے سبھاش کے ساتھ گزشتہ پانچ چھ برسوں میں کام کیا ہو۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’ہم نے اس دوران یہ پایا کہ ایک بھی خاتون ایسی نہیں تھی جس نے سبھاش کے بارے میں کچھ بھی برا کہا ہو۔الٹاتمام کاکہنا تھا کہ سبھاش کام کرنے کے دوران ان کا کافی خیال بھی رکھتے تھے۔ مجھے اس مقدمہ کے بارے میں زیادہ پتہ نہیں پر اس سے کسی کو بھی قصورورار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ ہم نے کافی سوچا اور سبھاش کے ساتھ پھر سے کام کرنے پر پھر سے غورکررہے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔