عامر خان کو سوائن فلو، سبھی پروگرام منسوخ 

گزشتہ چند ماہ میں مہاراشٹر میں سوائن فلو کے کئی معاملات سامنے آ چکے ہیں۔ صرف اس سال اب تک سوائن فلو کی وجہ سے تقریبا 300 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

عامر خان کی پرانی تصویر (گیٹی امیج)
عامر خان کی پرانی تصویر (گیٹی امیج)
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکسنشٹ عامر خان کو سوائن فلو ہو گیا ہے۔ عامر خان سوائن فلو کے سبب پونے کے ایک پروگرام میں نہیں جا پائے۔ ساتھ ہی ان کے متعدد دیگر پروگرام بھی منسوخ کر دئے گئے ہیں۔

پونے میں ایک پروگرام میں ویڈیو کانفرنس میں عامر خان نے بتایا کہ بلڈ ٹیسٹ کے بعد ایچ ون این ون مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایک ہفتہ تک وہ کسی بھی پروگرام میں شامل نہیں ہو پائیں گے۔

پونے میں عامر خان کے پانی فاؤنڈیشن کے 'ستیہ میو جیتے پانی کپ 2017 کے مقابلہ کے انعامات تقسیم کئے گئے تھے۔ عامر خان کے نہیں آنے کی وجہ سے آخری وقت میں شاہ رخ خان وہاں گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں مہاراشٹر میں سوائن فلو کے کئی معاملات سامنے آ چکے ہیں۔ صرف اس سال اب تک سوائن فلو کی وجہ سے تقریبا 300 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Aug 2017, 11:37 AM