مہاراشٹر میں بڑھتے معاملوں کے درمیان متعدد فلمی ستارے کورونا سے متاثر

کورونا وائرس کے انفیکشن کا دائرہ پھر سے بڑھ رہا ہے اور مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں سے ایک ہے، ممبئی میں رہنے والے متعدد فلمی ستارے بھی اس مہلک وائرس کے انفیکشن میں مبتلا ہو گیے ہیں

تصویر بشکریہ اے بی پی نیوز
تصویر بشکریہ اے بی پی نیوز
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ملک بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا دائرہ پھر سے بڑھ رہا ہے اور مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں سے ایک ہے۔ دریں اثنا، ممبئی میں رہنے والے متعدد فلمی ستارے بھی اس مہلک وائرس کے انفیکشن میں مبتلا ہو گیے ہیں۔ متاثرین کی فہرست میں ورون دھون، کریتی سینن، سدھانت چترویدی، رنویر کپور اور معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی بھی شامل ہیں۔

حال ہی میں رنویر کپور کے کورونا سے متاثر ہونے کے اطلاع موصول ہوئی تھی۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق رنویر فی الحال قرنطینہ میں ہیں اور ان کے جلد صحت یاب ہونے کی امید ہے۔ معروف فلم اداکارہ تارا ستاریا بھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ تارا جلد ہی فلم ’تڑپ‘ میں نظر آنے والی ہیں۔


کورونا سے متاثرہ ستاروں کی فہرست میں معروف اداکار سدھانت چترویدی کا نام بھی شامل ہے۔ سدھانت کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت پائے جانے کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔ بالی ووڈ اداکار ورون دھون بھی کورونا سے متاثر پایے گیے تھے، تاہم اطلاعات کے مطابق اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ کی اداکارہ کریتی سینن بھی کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی تھیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے یہ اطلاع دی۔ معروف فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وائرس سے متاثر پایے گئے تھے، تاہم وہ تیزی سے شفایاب ہو رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔