رنبیر کپور کو دیکھ کر 'بے بی بی' کا نعرہ لگانے لگیں عالیہ

اداکارہ عالیہ بھٹ ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹونز‘ کی شوٹنگ مکمل کرکے ممبئی واپس پہنچ گئیں۔ ایئرپورٹ سے باہر آتے ہی وہ اپنے شوہر رنبیر کپور کے پاس پہنچیں جو کافی دیر سے گاڑی میں ان کا انتظار کر رہے تھے۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور، تصویر آئی اے این ایس
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹونز‘ کی شوٹنگ مکمل کرکے ممبئی واپس پہنچ گئیں۔ ایئرپورٹ سے باہر آتے ہی وہ اپنے شوہر رنبیر کپور کے پاس پہنچیں جو کافی دیر سے گاڑی میں ان کا انتظار کر رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں عالیہ کو رنبیر کو دیکھ کر 'بے بی بی' چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور گاڑی میں انہیں مضبوطی سے گلے لگاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ عالیہ گزشتہ دو ماہ سے یورپ میں تھیں، جہاں وہ اپنے پہلے ہالی ووڈ پروجیکٹ کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ اس فلم میں ہالی ووڈ اسٹار گیل گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن بھی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر واپسی کے لیے زیادہ پُرجوش ہیں۔ انہوں نے لکھا، "'ہارٹ آف اسٹون' آپ کے پاس میرا دل ہے۔ خوبصورت گیل گیڈوٹ اور میرے ڈائریکٹر ٹام ہارپر کا شکریہ۔ جیمی ڈورنن نے آج آپ کو یاد کیا۔ میں آپ کی طرف سے ملنے والی محبت اور دیکھ بھال کے لئے ہمیشہ شکر گزار رہوں گی اور میں آپ سبھی کے ساتھ فلم دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی، لیکن فی الحال میں گھر آ رہی ہوں بے بی۔"


عالیہ بھٹ اور رنبیر جلد ہی فلم 'براہمسترا' میں نظر آئیں گے۔ عالیہ اور رنبیر کے علاوہ اس فلم میں امیتابھ بچن، مونی رائے اور تیلگو سپر اسٹار ناگارجنا بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ رنبیر کی 'شمشیرا' ریلیز کے لیے تیار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔