اکشے کمار نے کی دہلی کی مدد، گوتم گمبھیر کی تنظیم کو دیئے ایک کروڑ روپے

گوتم گمبھیر نے ٹوئٹ کیا کہ اس وقت ہر مدد امید کی ایک کرن ہے۔ گوتم گمبھیر فاؤنڈیشن کے لئے ایک کروڑ روپے کی مدد رقم دینے کے لئے شکریہ، اکشے کمار

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: اداکار اکشے کمار کورونا وبا کے وقت دہلی کے لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں، کورونا کی وبا کی وجہ سے ملک اس وقت مشکل وقت سے جوجھ رہا ہے، ملک کے دارالحکومت دہلی میں بھی برا حال ہے، اکشے کمار دہلی کے لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کی تنظیم کو ایک کروڑ روپے کی رقم مدد کے لئے دی ہے۔ گوتم گمبھیر نے کورونا انفیکشن کے لوگوں کو فیبفلیو دوا مفت میں دینے کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔ گوتم گمبھیر نے اکشے کمار کو شکریہ ادا کیا ہے۔

گوتم گمبھیر نے ٹوئٹ کیا، ’’اس وقت ہر مدد امید کی ایک کرن ہے۔ گوتم گمبھیر فاؤنڈیشن کے لئے ایک کروڑ روپے کی مدد رقم دینے کے لئے شکریہ اکشے کمار۔ اس سے ضرورت مندوں کے لئے کھانا، آکسیجن اور دوائیوں کا انتظام کیا جائے گا۔‘‘ اکشے کمار نے بھی گوتم کے ٹوئٹ کا رپلائی کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’یہ سچ میں بہت مشکل وقت ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں مدد کر سکتا ہوں۔ امید ہے کہ ہم جلد ہی اس وقت سے باہر آئیں گے۔ محفوظ رہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔