بلیو ٹِک سے محروم ہونے کے بعد امیتابھ بچن نے ’ہاتھ جوڑ‘ کر یوں لگائی گہار، ’پیسے بھر دیے، اب تو ’نیل کمل‘ لگائے دو!‘

امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ہٹا دیا گیا ہے، اس کے حوالہ سے بگ بی نے دلچسپ ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ اب تو پیسے بھی ادا کر دیے ہیں، اب تو ’نیل کمل‘ واپس لگائے دیں بھیا!

<div class="paragraphs"><p>ٹوئٹر، Getty Images</p></div>

ٹوئٹر، Getty Images

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹ نے جمعہ کے روز ان صارفین کے کھاتوں سے بلیو ٹک کو ہٹا دیا جنہوں نے اس کے لیے قیمت ادا نہیں کی ہے۔ متعدد معروف ہستیوں کے ساتھ بگ بی یعنی امیتابھ بچن کا نام بھی ان صارفین کی فہرست میں شامل ہے جو بلیو ٹک سے محروم ہو گئے ہیں۔ امیتابھ بچن جو سوشل میڈیا پر خاصے فعال رہتے ہیں، انہوں نے اپنے بلیو ٹک ہٹائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے دلچسپ ٹوئٹ کیا۔

امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا ’’اے ٹوئٹر بھیا! سن رہے ہیں؟ اب تو پیسے بھی بھر دیے ہیں ہم... تو او جو نیل کمل ہوت ہے نا، ہمار نام کے آگے، او تو واپس لائی بھیا، تاکہ لوگ جان جائیں کہ ہم ہی ہیں۔ ہاتھ تو جوڑ رہے ہیں ہم، اب کیا گوڑوا بھی جوڑے پڑی کا؟؟‘‘


امیتابھ بچن کے ٹوئٹ پر ان کے مداحوں نے بھی دلچسپ کمنٹ کیے ہیں۔ ایک نے لکھا ’’ایسا ہے...اب آپ کو لائن میں لگنا پڑے گا اور انتظار کرنا پڑے گا۔ پہلے آپ جہاں کھڑے ہوتے تھے، لائن وہیں سے شروع ہوتی تھی۔‘‘ ایک اور نے لکھا ’’بچن صاحب او انگریز ہو کیہو کے ناہی سونت ہو، دوئی-تین دن تے انتظار کرئی بے کے۔‘‘ ایک اور فین نے کمنٹ کیا ’’کیا کہا جائے بچن صاحب، ایلون مسک کا کیا کیا جائے؟‘‘

خیال رہے کہ شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، عالیہ بھٹ جیسے کئی بالی ووڈ اسٹارز ان بڑے ناموں میں شامل ہیں جنہوں نے ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا بلیو ٹک کھو دیا ہے۔ ایلون مسک نے پہلے ہی بلا معاوضہ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِکس ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔


بلیو سبسکرپشن کی قیمت مختلف ممالک میں مختلف رکھی گئی ہے۔ ہندوستان میں آئی فون اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے ذریعے سبسکرپشن کی قیمت 900 روپے ماہانہ ہے۔ ٹویٹر کی ویب سائٹ پر اس کی قیمت 650 روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔ صارفین ایک مشت سالانہ فیس بھی ادا کر سکتے ہیں، اس کی قیمت تھوڑی سستی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔