اداکار شکتی کپور فلم کی شوٹنگ کے لئے جموں پہنچے

اس موقع پر شکتی کپور نے میڈیا کو بتایا کہ جموں وکشمیر کے ساتھ میری کئی یادیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جموں و کشمیر آنے سے وہ سب یادیں تازہ ہوگئیں۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @divya_gandotra
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @divya_gandotra
user

یو این آئی

جموں: بالی ووڈ کے معروف ادا کار شکتی کپور اپنی آنے والی فلم ’گینگ وار 84‘ کی شوٹنگ کے لئے جموں پہنچے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شکتی کپور جموں میں ایک ہوٹل میں مختصر قیام کے بعد مبارک منڈی کمپلیکس پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کی شوٹنگ مبارک منڈی کمپلیکس میں ہی کرنی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم ’گینگ وار84‘ حقیقی واقعات پر بنائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر شکتی کپور نے میڈیا کو بتایا کہ ’جموں وکشمیر کے ساتھ میری کئی یادیں وابستہ ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ آج جموں و کشمیر آنے سے وہ سب یادیں تازہ ہوگئیں۔ مبارک منڈی جموں شہر کے قلب میں واقع ایک ہیرٹیج کملیکس ہے۔


دریں اثنا مذکورہ فلمی ادا کار کا دیدار کرنے کے لئے بھاری تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہوئے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سال رواں کے پانچ اگست کو ایک خصوصی فلم پالیسی لانچ کی اور بالی ووڈ کو جموں و کشمیر میں فلموں کی شوٹنگ بحال کرنےکی دعوت دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */