سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم بنائیں گے علی عباس

علی عباس ظفر نے سلمان کو لے کر سپرہٹ فلمیں ’سلطان‘ اور ’ٹائگر زندہ ہے‘ بنائی تھیں۔ اب اس طرح کی خبریں ہیں کہ علی عباس ظفر جلد ہی ٹائگر کی تیسری سیریز بنائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: مشہور ہدایت کار علی عباس ظفر کا کہنا ہے کہ وہ ٹائگر سیریز کی تیسری فلم بنانے کے لئے پرجوش ہیں۔ علی عباس ظفر ان دنوں سلمان خان کو لے کر فلم ’بھارت‘ بنا رہے ہیں۔

فلم بھارت 5 جون کو عید کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس سے پہلے علی عباس ظفر نے سلمان کو لے کر سپرہٹ فلمیں ’سلطان‘ اور ’ٹائگر زندہ ہے‘ بنائی تھیں۔ اب علی عباس ظفر ٹائگر کی تیسری سیریز کے سلسلے میں بات کرنے کی خبر ہے۔


ظفر نے کہا کہ انشاء اللہ، ہم لوگ ابھی فلم کی اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ کہانی کے لئے ہم لوگوں نے ایک خیال کوحتمی شکل دی ہے۔ ہم اس فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ ہم اس پر ضرور کام کریں گے۔ ہم دونوں میں اچھی دوستی ہے۔ ہمارا ساتھ بالکل بھائی جیسا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ کافی سینسیبل ایکٹر ہیں۔ وہ کسی فلم میں کام کرنے سے پہلے جانتے ہیں کہ اس فلم کی یو ایس پی کیا ہے۔

فلم بھارت کا ذکر کرتے ہوئے ظفر نے کہا، فلم کی شوٹنگ کے پہلے دن سے ہی سلمان خان کو اس بارے میں پتہ تھا کہ انہیں سینس کے دوران کیسا دکھنا ہے۔ کیونکہ فلم میں وہ الگ عمر کے کرداروں میں نظر آئیں گے۔ بھارت کی کہانی میں اتنا دم ہے کہ جو بھی اداکار اس کی کہانی پڑھے گا، فلم میں کام کرنے کےلئے ایک دم چارج ہوجائے گا۔ ٹائگر اور سلطان کےساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ سلمان کو فلم کی اسکرپٹ پڑھنے کےساتھ ساتھ ہی پتہ چل گیا تھا کہ فلم میں انہیں کتنے دم خم کی ضرورت پڑے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔