لال سنگھ چڈھا کے ریلیز ہونے سے قبل عامر خان پرجوش بھی اور نروس بھی!

بالی ووڈ اداکار خان اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور اس فلم کو لے کر وہ پرجوش ہونے کے ساستھ نروس بھی ہیں

عامر خان، تصویر آئی اے این ایس
عامر خان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ اداکار خان اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور اس فلم کو لے کر وہ پرجوش ہونے کے ساستھ نروس بھی ہیں۔ عامر کے لیے فلم کی کامیابی بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ فلم ان کی محنت، محبت اور ثابت قدمی کو ظاہر کرتی ہے۔

عامر کی'لال سنگھ چڈھا' حقیقت میں ان کے عقیدے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہانی میں جس یقین اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے اس نے انہیں ایک بے قصور انسان کی کہانی کو سامعین کے سامنے لانے کے لئے 14 سالہ طویل مدت تک باندھے رکھا ہے۔

عامر کی'لال سنگھ چڈھا' حقیقت میں ان کے عقیدے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہانی میں جس یقین اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے اس نے انہیں ایک بے قصور انسان کی کہانی کو سامعین کے سامنے لانے کے لئے 14 سالہ طویل مدت تک باندھے رکھا ہے۔


فلم کے تئیں اپنے جذبات اور لگاؤ ​​کا اظہار کرتے ہوئے عامر نے ایک بیان میں کہا ’’ہاں، اس میں کافی وقت لگا۔ مجموعی طور پر ٹھیک 14 سال لیکن مجھے فلم کے حقوق حاصل کرنے میں تقریباً آٹھ سے نو سال لگے۔ اس لیے میں تھوڑا پرجوش اور نروس ہوں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم نے ایک اچھی فلم بنائی ہے، اس لیے دل میں کافی حد تک گھبراہٹ جائز بھی ہے کہ لوگ اسے پسند کریں گے بھی یا نہیں۔

جہاں تک سوال فلم سے ہے تو عامر نے اس فلم کی شوٹنگ کے لیے کئی مقامات دیکھے ہیں وہیں فلم میں ہندستان کی جگہوں کو بھی خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فلم لال سنگھ چڈھا کے 18 سے 50 سال کی عمر کے کردار کو بخوبی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

عامر خان پروڈکشنزکی تیار کردہ کرن راؤ اور وائےکوم 18 اسٹوڈیوز میں کرینہ کپور خان، مونا سنگھ اور چیتنیا اکینینی نے بھی اپنے اپنے کردار بخوبی نبھائے ہیں۔ یہ فلم 11 اگست کو ریلیز ہوگی۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔