یمن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4اماراتی فوجی جاں بحق



[فائل فوٹو]/Getty Images
[فائل فوٹو]/Getty Images
user

قومی آوازبیورو

صنعاء: یمن میں معمول کی فوجی کارروائی کے دوران فنی خرابی سے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں کم سے کم چار اماراتی سپاہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

خبروں کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کو یمن کی شبوۃ گورنری میں پیش آیا۔

فنی خرابی کے بعد کپتان نے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی تاہم ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار چار اماراتی سپاہی جان بحق ہوگئے۔

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ شبوۃ میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ہیلی کاپٹر میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کا نتیجہ تھا۔ پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی مگر وہ اس میں ناکام رہا اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر کے باقی عملے کو بھی معمولی زخم آئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔