کیا سعودی عرب میں دوبارہ کووڈ-19 کے سبب کرفیو نافذ ہوگا!

وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلھوب نے کہا کہ متعلقہ ادارے مملکت بھر میں کورونا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے انتہائی چوکس ہیں

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ مملکت میں متعلقہ اتھارٹی کے ذریعے سخت اقدامات نافذ کیے جا سکتے ہیں جب تک عوام کورونا ایس او پیز کی پابندی کرتے رہیں گے تب تک کرفیو نہیں لگایا جائے گا۔ یہ فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی کی صورت میں کرفیو کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ طلال الشلھوب نے کہا کہ متعلقہ ادارے مملکت بھر میں کورونا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے انتہائی چوکس ہیں۔


ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیوں کا تناسب 72 فیصد تک ہو چکا ہے اور یہ خطرے کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکار کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ادھر وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اتوار کو کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ’ان دنوں سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے اوراس میں 286 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’کورونا وبا کے خاتمے کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی ناگزیر ہے۔‘


سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز گزشتہ چند دنوں سے مسلسل 300 سے زیادہ سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 317 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 278 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔