مسجد حرام میں سنگ مرمر کے 4000 سلیب کب بدلے گئے؟

الحرمین الشریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام میں شاہ فہد توسیع کے علاقے اور مسعیٰ میں 4000 سے زیادہ سنگ مرمر کے ٹکڑوں کو تبدیل کیا

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

الریاض: الحرمین الشریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام میں شاہ فہد توسیع کے علاقے اور مسعیٰ میں 4000 سے زیادہ سنگ مرمر کے ٹکڑوں کو تبدیل کیا۔ علاوہ ازیں امام کے نماز پڑھنے کی جگہ کو تیار کیا گیا اور 437 ورک پرمٹ جاری کیے۔ یہ تمام امور کرونا وائرس کے سبب مسجد حرام میں عمرے اور نمازوں کے تعطل کے عرصے کے دوران انجام دیے گئے۔

الحرمین کے امور سے متعلق پروجیکٹس کی عام انتظامیہ کے ڈائریکٹر انجینئر عمار الاحمدی کے مطابق کرونا کی وبا کے دوران مسجد حرام میں سنگ مرمر کے جو 4002 ٹکڑے تبدیل کیے گئے ان کا مجموعی رقبہ 1849 مربع میٹر ہے۔ ان میں 3302 ٹکڑے شاہ فہد توسیع میں اور 700 ٹکڑے سعی کی جگہ لگائے گئے۔


الاحمدی نے مزید بتایا کہ سنگ مرمر کے مذکورہ ٹکڑے کسی بھی قسم کی دراڑ یا چٹخ سے خالی ہیں اور ان کی موٹائی 3 سینٹی میٹر ہے۔ ان ٹکڑوں کے لگانے اور امام کا مصلّیٰ تیار کرنے کے کام کی نگرانی 15 انجینئروں نے کی۔

الاحمدی کے مطابق امام کا مصلّیٰ زمینی منزل پر منتقل کیا گیا۔ یہ 18 روز کے دوران تیار کر لیا گیا۔ امام کا مُصلّیٰ 38 اسپیکرز، 7 فانوس، ایئرکنڈیشن کے 7 کیبن یونٹس، 140 لائٹنگ یونٹس مشتمل ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔