رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کو پہلی بار منفرد تسبیح دی جائے گی

یہ پہلی تسبیح ہے جو دہرا کام سرانجام دیتی ہے، یہ نہ صرف روحانی عمل کو انجام دیتی ہے بلکہ ہاتھوں کی صفائی بھی کرتی ہے، اس کی تیاری میں چائے کے درخت کا تیل بطور جراثیم کش عنصر استعمال کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کورونا جیسی عالمی وبا کے بعد دنیا بھر میں صحت عامہ کے حوالے سے روز نئے اقدامات سامنے آرہے ہیں امسال عمرہ زائرین کو اسی مناسبت سے پہلی بار ایک منفرد تسبیح دی جائے گی۔ یوں تو زائرین عمرہ سارا سال ہی حرمین شریفین جاتے ہیں لیکن رمضان المبارک میں ان کی تعداد میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہو جاتا ہے۔ زائرین عمرہ جسمانی عبادات جیسا کہ اراکین عمرہ کی ادائیگی، نماز، روزہ کے ساتھ فارغ اوقات میں ذکر و اذکار میں مصروف رہتے ہیں جس کے لیے زائرین کی بڑی تعداد تسبیح کا استعمال کرتی ہے۔

کورونا وبا کے بعد جہاں حج وعمر سے متعلق صحت عامہ سے متعلق کئی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں وہیں اب زائرین کو پہلی بار سینیٹائز تسبیحات بھی فراہم کی جائیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی ایئر لائن نے دنیا کی پہلی سینیٹائزنگ تسبیح متعارف کرا دی ہے، جراثیم سے محفوظ رکھنے والی اس تسبیح کو تخلیقی اداروں کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، جس کا استعمال رواں سال رمضان المبارک سے کیا جا رہا ہے۔


ترجمان سعودی ایئرلائن کے مطابق موتیوں کی مالا پرمشتمل یہ پہلی تسبیح ہے جو دہرا کام سرانجام دیتی ہے، تسبیح نہ صرف روحانی عمل کو انجام دیتی ہے بلکہ ہاتھوں کی صفائی بھی کرتی ہے، اس تسبیح کی تیاری میں چائے کے درخت کا تیل بطور جراثیم کش عنصر استعمال کیا گیا ہے۔

سینیٹائزنگ تسبیح مہمان مسافروں کو روحانی سفرکے دوران عبادت کرنے کی سہولت فراہم کرے گی، یہ تسبیح سعودی ایئرلائن سے سفرکرنے والے مسافروں کو دستیاب ہو گی، سعودیہ کی جانب سے شہر مکہ مکرمہ بھی محفوظ تسبیح تقیسم کی گئی ہے۔


واضح ہے کہ چائے کے درخت کا تیل جراثم کے وسیع اقسام کے خلاف انتہائی موثر ہے، نائب صدرسعودی ایئرلائن عصام اخونبے کے مطابق سعودی ائیرلائن کو منفرد پراڈکٹ متعارف کرانے پر فخر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔