متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان ابو ظہبی میں سپرد خاک

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کو جمعہ کے روز ابوظہبی کے الباطین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر حکمراں آلِ نہیان کے تمام ارکان نے شرکت کی

شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان / العربیہ ڈاٹ نیٹ
شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان / العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آواز بیورو

دوحہ: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کو جمعہ کے روز ابوظہبی کے الباطین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر حکمراں آلِ نہیان کے تمام ارکان نے شرکت کی۔ ایمریٹس نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو متحدہ عرب امارات نے ملک کے صدر کے انتقال کا اعلان کیا۔ زاید آل نہیان 73 برس کے تھے اور 2014 سے شدید علیل چل رہے تھے۔

زاید آل نہیان کی نماز جنازہ جمعہ کے روز ادا کی گئی، جو ملک کی تمام مساجد، گھروں اور دوسرے مقامات پرغروب آفتاب کے بعد پڑھی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق قبرستان میں ہونے والی دعائیہ میں حکمران آل نہیان کے ارکان، زاید آل نہیان کے سوتیلے بھائی، ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اور متحدہ عرب امارات کے سابق رہنما کی تدفین میں مدد کی۔


صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفہ کے انتقال پر ملک بھر میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سوگ کا سلسلہ جمعہ کے روز سے شروع ہو گیا۔ دبئی میڈیا دفتر کے ایک وضاحتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ نجی اور سرکاری شعبوں میں تین دن کے لیے ہر قسم کا کام بند رہے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق بھی جمعہ کے روز سے ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔