سعودی عرب میں 10 اگست سے عمرہ سیزن کا آغاز، تیاریاں جاری

سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ کے رکن ھانی علی العمیری نے بتایا ’’سعودی حکومت نے یکم محرم 1443ھ سے بیرون سعودی عرب کے معتمرین کے لئے عمرہ سیزن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘

حج بیت اللہ / العربیہ ڈاٹ نیٹ
حج بیت اللہ / العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی مملکت یکم محرم سے غیر ملکی شہریوں کے لئے عمرہ سیزن کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ اس دوران کورونا کے تمام اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا اور حج بیت اللہ کی طرح عمرہ کے لئے بھی وہی لوگ آ سکتے ہیں جو کورونا کا ٹیکہ لگوا چکے ہیں۔

قومی کمیٹی برائے حج وعمرہ کے رکن ھانی علی العمیری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو خصوصی طور پر بتایا ہے ’’کہ سعودی حکومت نے یکم محرم 1443ھ سے بیرون سعودی عرب کے معتمرین کے لئے عمرہ سیزن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

اس مقصد کے لیے غیر ملکی متعمرین کے استقبال اور مسجد حرام میں نمازوں کی ادائیگی کا شیڈول ترتیب دینے کے لیے 500 عمرہ کمپنیاں معتمرین کے خیر مقدم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔


عمرہ سیزن سے استفادہ کرنے کے لیے صحت اور سلامتی سے متعلق قواعد وضوابط کی پیروی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ بیرون ملک سے عمرہ کی غرض سے مملکت آنے والے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے اللہ کے مہمان سکون اور حفاظت سے عبادت کر سکیں۔

ھانی علی العمیری نے بتایا کہ عمرہ کی 6000 غیر ملکی کمپنیاں ہیں۔ نیز 30 آن لائنز پورٹلز کے ذریعے عمرہ کے دوران رہائش کا انتظام کیا جا سکے گا۔ سعودی وزارت حج اور عمرہ کے منظور شدہ اور بااعتماد پورٹلز کے ساتھ B2B اور B2C شرائط کے تحت آن لائن بکنگ، رہائش اور سفری سہولیات کی بکنگ کرائی جا سکے گی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔