عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا کر ایک لاکھ کر دی گئی

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ حرم مکی میں عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد ایک لاکھ اور مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد ساٹھ ہزار کر دی گئی ہے

حج و عمرہ / العربیہ ڈاٹ نیٹ
حج و عمرہ / العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کل جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حرم مکی میں عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد ایک لاکھ جب کہ مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد ساٹھ ہزار کر دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین اور نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود صحت کے کرونا پروٹوکول پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جائے گا۔

وزارت حج وعمرہ کی طرف سےجاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ دوسرے متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے ‘توکلنا‘ اور ’اعتمرنا‘ ایپس کے ذریعے اپنی رجسٹریشن اور بکنگ لازمی ہے۔


سعودی عرب کی وزارت حج نے 70 سال سے زائد عمر کے افراد کےلیے عمرہ کی ادائی کی اجازت دے دی ہے تاہم ایسے عمرہ زائرین کے لیے کرونا ویکسینوں کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */