خان یونس شہر میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ ماری، متعدد جاں بحق

اسرائیلی فورسز خان یونس سمیت غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں، جس پر چھاپوں اور توپ خانے کی گولہ باری کا پرتشدد سلسلہ جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد 26,257 ہو گئی ہے، جب کہ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ "میگیلن یونٹ کے فوجیوں نے خان یونس شہر میں گہرے متعدد اہداف پر چھاپے مارے۔

العربیہ کے مطابق اس دوران اسلحہ کے ایک گودام کی نشاندہی ہوئی جس پرچھاپہ مارا گیا۔ اس چھاپہ مار کارروائی میں گولہ بارود، ہتھیار اور مختلف ٹیکنالوجیز کے آلات برآمد ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں مزید کہا کہ "کمانڈو ڈویژن سے وابستہ ایک گروپ کی نشاندہی پر فوج کے قریب بم نصب کرنے والے حماس کے تین عسکریت پسندوں کو  ایک فضائی حملے میں ہلاک کیا گیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ "اگوز یونٹ کے کمانڈوز بہت سے مسلح عناصر کو قریب سے ختم کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گیواتی بریگیڈ کے فوجیوں نے خان یونس کے علاقے میں مختلف کارروائیوں کے دوران حماس کے ارکان کی ایک بڑی تعداد کو بھی ختم کیا ہے"۔

فوج نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ "ایک لڑائی میں اسرائیلی فوج پرآر پی جی گولے داغنے والے سات افراد مارے گئے اور ٹینک کے گولوں کی فائرنگ کی وجہ سے ایک عمارت کے اندر ایک گروپ کی شناخت ہو گئی۔ اس دوران کلاشنکوف سے لیس متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔


فوج نے کہا کہ اس نے "گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے خان یونس میں کم از کم 11 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے"۔اسرائیلی فورسز خان یونس سمیت غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں، جس پر چھاپوں اور توپ خانے کی گولہ باری کا پرتشدد سلسلہ جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔