غزہ کے جنوب میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک: القسام کا اعلان

القسام نے کہا کارروائی کرنے والے اس کے ارکان نے 6 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد دیگر افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس کے ارکان نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں میں کارروائیاں کرکے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ القسام بریگیڈز نے بتایا کہ ان کے ارکان نے 3 مرکاوا ٹینکوں کو "ال یاسین 105" گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔ جیسے ہی اسرائیلی ریسکیو فورسز اس جگہ کی طرف بڑھیں اور پہلے سے تیار شدہ بارودی سرنگ کے جال میں پہنچیں تو انہیں 3 دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا۔

القسام نے کہا کارروائی کرنے والے اس کے ارکان نے 6 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد دیگر افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یہ حملہ خان یونس کے علاقے مشرقی الزنہ میں کیا گیا۔ بریگیڈز نے مزید کہا کہ ان کے ارکان نے تصدیق کی ہے کہ واپسی پر انہوں نے ایک اور مرکاوا ٹینک کو "ال یاسین 105" گولوں سے نشانہ بنایا۔


اسرائیلی فٹ فورس کے ارکان کو بھی ایک اینٹی پرسنل ڈیوائس سے نشانہ بنایا۔ یہ فوجی امل کالونی میں اپنے ہلاک ارکان اور زخمیوں کو لینے پہنچے تھے۔ فوجی ہیلی کاپٹر سے اتر کر قریب پہنچے تو ان پر حملہ کردیا گیا۔القسام بریگیڈز نے یہ بھی کہا کہ اس کے ارکان نے امل کالونی میں ایک "ٹنڈوم" میزائل کے ذریعے صفر کے فاصلے سے 5 فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔ اس دوران ایک فوجی گاڑی کو بھی تباہ کیا گیا۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔