دیکھیے: سخت گرمی میں سعودی عرب کے کس شہر کی زمین ژالہ باری سے ڈھک گئی؟

طائف کے علاقے السیل الکبیر کی وادی البھیتہ میں شدید بارشوں اور ژالہ باری پر مبنی ویڈیوز ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش میں ہیں

سعودی عرب
سعودی عرب
user

قومی آواز بیورو

الریاض: سعودی عرب کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مملکت کی مغربی گورنیٹ طائف کے علاقے السیل الکبیر کی وادی البھیتہ میں شدید بارشوں اور ژالہ باری پر مبنی ویڈیوز ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش میں ہیں۔

آسمان پر چھائے گہرے بادل، بارش کے دوران مٹی سے اٹے اولے ویڈیوز میں انتہائی بھلا منظر پیش کرتے ہیں۔ سعودی عرب کے قومی محکمہ موسمیات نے مملکت کے بعض علاقوں میں تیزی سے موسم تبدیل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شہری گرج چمک اور ژالہ باری سے پیدا ہونے والی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔


محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں تیز اور درمیانی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ تیز ہوا کے ساتھ کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے حد نظر میں کمی اور سیلاب کی صورت حال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ جازان، عسیر، مکہ المکرمہ اور الباحہ کی چوٹیوں پر تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

موسم سے متعلق پیش گوئی کرنے والے مرکز کے مطابق نجران، الریاض، مدینہ منورہ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے رہنے والوں کو روزمرہ کی سرگرمیاں طے کرتے وقت ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔