سعودی صحافی ترکی میں لاپتہ، تلاش جاری

سی بی ایس نیوز کے مطابق خشوگی کی ذاتی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ ان کو سعودی عرب کے استنبول میں واقع قونصل خانے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: ترکی کے استنبول میں واقع قونصل خانہ سے لاپتہ سعودی عرب کا ایک سینئر صحافی خشوگی کی تلاش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔

منگل کو ’واشنگٹن پوسٹ ‘کے لئے کام کرنے والا صحافی خشوگی اپنی منگیتر کے ساتھ دستاویز سے متعلق کام کے لئے سعودی عرب کے استنبول واقع قونصل خانے گیا تھا۔ خشوگی اپنی منگیتر کو باہر چھوڑ کر قونصل خانے میں گیا۔ خشوگی کی منگیتر نے کئی گھنٹے تک قونصل خانے کے باہر انتظار کرنے کے بعد پولس سے اس واقعہ کی شکایت کی۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق خشوگی کی ذاتی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ ان کو سعودی عرب کے استنبول میں واقع قونصل خانے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ سرکاری دستاویزات کا مطالبہ کر رہے تھے۔

2016 میں خشوگی امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف تبصرہ کرنے کے بعد ان کے لکھنے اور ٹوئٹ کرنے پر روک لگا دی گئی تھی۔ اس وقت سعودی لیڈر امریکہ کے نئے صدر کے ساتھ دوستی کو لے کر فکر مند تھے۔

ترکی صدر کے ترجمان ابراہیم كلن نے کہا ہے کہ ترکی پوری صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلہ میں سعودی عرب کے متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ’’اس مسئلے کو آسانی سے حل کیا جائے گا‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Oct 2018, 9:08 AM