سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، عملہ کے تمام ارکان جاں بحق

سعودی عرب کا ایک لڑاکا طیارہ ایف 15 ایس اے خمیس مشیط میں تربیتی مشن کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار عملہ کے تمام ارکان جاں بحق ہوگئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی عرب کا ایک لڑاکا طیارہ ایف 15 ایس اے خمیس مشیط میں تربیتی مشن کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار عملہ کے تمام ارکان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ شاہی سعودی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ شاہ خالد ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

طیارے کے عملہ کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل المالکی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے، ان کی شہادت قبول فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے اس طیارے کے حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔