سعودی عرب: صفا اور مروہ کی پہاڑیوں‌ کو کیسے صاف رکھا جاتا ہے؟

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے حرمین شریفین جنرل پریذیڈینسی کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں صفائی ستھرائی کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے حرمین شریفین جنرل پریذیڈینسی کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں صفائی ستھرائی کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ مقدس مقامات کی تطہیر اور ان کی صفائی کے لیے الگ الگ پلان روبہ عمل ہیں۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر مقامات کی طرح صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کو ہر ہفتے باقاعدگی کے ساتھ صاف کیا جاتا ہے۔

حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کی جانب سے مسجد حرام میں قالینوں کی صفائی کے امور کے انچارج جابر الودعانی نے بتایا کہ صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کی صفائی کا خاص طور پر اہتمام کیا جاتا ہے۔


ایک سوال کےجواب میں الودعانی کا کہنا تھا کہ صفا مروہ کی پہاڑیوں کی صفائی کے لیے مسجد حرام کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والے مواد اور آلات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صفا اور مروہ کی صفائی کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ان تاریخی پہاڑیوں کے اطراف میں صفائی کا کام کرتی ہے۔

ادھر حرمین جنرل پریذیڈینسی کے شعبہ انسداد وبائی امراض و تحفظ ماحولیات کے ڈائریکٹر حسن السویھری نے بتایا کہ مسجد حرام اور دیگر مقدس مقامات کو ہر طرح کے حشرات الارض اور دیگر آلائشوں سے بچانے کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو چوبیس گھں ٹے کی بنیاد پر مسجد حرام اور دیگر مقامات پر صفائی کے ساتھ کیڑے مکوڑوں کو تلف کرنے کا کام کرتی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔