سعودی عرب میں مقامی شہریوں کے لیے بعض شعبوں میں اوقات کار محدود کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی کی طرف سے کرونا وبا کے پیش نظر بعض شعبوں میں اوقات کار کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

سعودی وزیر برائے انسانی وسائل وسماجی بہبود احمد بن سلیمان الرارجحی نے کہا ہے کہ بعض پیشوں سے وابستہ مقامی شہریوں کے اوقات کار کو محدود کیا جا رہا ہے۔ بعض کے لیے گھر سے کام کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ چاہے ان شہریوں کا متعلقہ کمپنیوں‌ یا اداروں کے ساتھ براہ راست معاہدہ ہو یا وہ بالواسطہ طور پر ان کے ساتھ کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہوں۔

وزارت برائے انسانی وسائل کی طرف سے جاری کردی ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے میں لیبرکنٹریکٹ اور آؤٹ سورسنگ خدمات شامل ہیں۔ ایسے شعبوں میں شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ اس حوالے سے وزارت انسانی وسائل اور وزارت مواصلات اور ٹیلی کام اتھارٹی، نیشنل سائبر سیکورٹی اتھارٹی اور گورنمنٹ پروکیورمنٹ اتھارٹی کے درمیان باہمی تعاون سے اقدامات کیے جائیں گے۔


اس فیصلے میں وہ تمام پیشے اور ملازمتیں شامل ہیں جو فون، ای میل، چیٹ، سوشل میڈیا، براہ راست ڈیلنگ یا گاہکوں اور صارفین کو دور سے سروسز فراہم کرسکتے ہیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔