سعودی عرب کے ہوٹلوں میں بغیر تعلقات ثابت کیے بھی رہ سکیں گے غیر ملکی مرد اور خواتین!

سعودی عرب نے اپنے ملک میں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے نئی ٹورسٹ ویزا نظام شروع کرنے کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ریاض: سعودی عرب کے ہوٹلوں میں غیر ملکی مرد اور خواتین اب اپنے تعلقات کو ثابت کئے بغیر بھی رہ سکیں گے۔ سعودی عرب نے اپنے ملک میں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے نئی ٹورسٹ ویزا نظام شروع کرنے کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔

اس فیصلہ کے بعد اب سعودی عرب میں آنے والے غیر شادی شدہ خواتین اور مردوں کو ہوٹل کے کمروں میں ایک ساتھ رکنے کے لئے اپنے درمیان کے تعلقات کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سعودی عرب میں شادی کے بغیر عورت اور مرد کے ساتھ رہنے پر پابندی ہے۔

’عکاظ‘نے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں بتایا’’سعودی عرب کے تمام شہریوں کو ہوٹل میں رکنے سے پہلے تعلقات کی توثیق کرنے کے لئے شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہے، لیکن غیر ملکی سیاحوں کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تمام خواتین (سعودی عرب کی خواتین بھی) شناختی کارڈ دکھا کر ہوٹل کے کمروں میں تنہا رہ سکتی ہیں‘‘۔

گزشتہ ہفتہ، سعودی عرب نے تیل برآمدات کے علاوہ اپنی معیشت کو توسیع دینے کے مقصد سے 49 ممالک کے غیر ملکی سیاحوں کے لئے اپنے دروازے کھولے دئیے، اگرچہ سعودی عرب میں شراب اب بھی ممنوع ہے۔

Published: 5 Oct 2019, 3:10 PM
next