سعودی عرب میں یکم ستمبر سے گھریلو پروازوں میں پابندیاں ختم

سعودی محکمہ ہوا بازی نے کہا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے اندرون ملک پروازوں میں طیارے کی کوئی نشست خالی نہیں رکھیں گے جبکہ مسافروں کی ویکسینیشن لازمی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سعودی عرب سے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ سعودی محکمہ ہوا بازی نے یکم ستمبر سے اندرون ملک پروازوں میں کورونا کے پیش نظر نشست خالی رکھنے کی پابندی کے خاتمے کا اعلان کردیا ۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے داخلی پروازوں میں اب کوئی نشست خالی نہیں رکھی جائے گی۔ محکمہ ہوا بازی کے اس فیصلے پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہونے جارہا ہے۔مملکت کے محکمہ ہوا بازی کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے اندرون ملک پروازوں میں طیارے کی کوئی نشست خالی نہیں رکھیں گے جبکہ مسافروں کی ویکسینیشن لازمی ہے۔

محکمہ کے مطابق داخلی پروازوں سے سفر کرنے والے وہ افراد جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں یا ویکسین سے مستثنیٰ ہوں ان پر سفر کے دوران نشست چھوڑ کر بیٹھنے کی پابندی ختم ہوجائے گی۔


سعودی محکمہ ہوا بازی کی متعلقہ ٹیم نے اس فیصلے کی منظوری دے دی اور کہا ہے کہ طیاروں کی تمام نشستیں استعمال کی جائیں، اس پابندی کا خاتمہ مسافروں کی دونوں خوراکیں لینے کی بنیاد پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */