سعودی عرب میں شاہی نوعیت کی تقریبات اور خواتین ذمہ داران کے لباس

مشاعل الفارس نے الدرعیہ گیٹ جیسے بین الاقوامی تفریحی ایونٹ کے موقع پر سعودی عرب کے پرانے فیشن اور ملبوسات کی ثقافت کو زندہ کرنے کی منفرد کوشش کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کے تاریخی شہر الدرعیہ میں 'الدرعیہ گیٹ' کے عنوان سے ایک ماہ پر مشتمل تفریحی پروگرامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر شاہی نوعیت کی تقریبات میں خواتین بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ 'الدرعیہ گیٹ' کی تقریبات میں انتظامی امور میں شامل خواتین کے لیے ایک مقامی فیشن ڈیزائنر نے خصوصی ملبوسات تیار کیے ہیں۔ الدرعیہ شہرسے تعلق رکھنے والی فیشن ڈیزائنر مشاعل الفارس نے دو ہفتے سے بھی کم وقت میں مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے ملبوسات تیار کر کے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔

سعودی عرب میں شاہی نوعیت کی تقریبات اور خواتین ذمہ داران کے لباس

مشاعل الفارس نے الدرعیہ میں الطریف کالونی کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود منتظمین سے ملاقات کی۔ مشاعل الفارس نے الدرعیہ گیٹ جیسے بین الاقوامی تفریحی ایونٹ کے موقع پر سعودی عرب کے پرانے فیشن اور ملبوسات کی ثقافت کو زندہ کرنے کی منفرد کوشش کی ہے۔ اس کے تیار کردہ پہناوے جدید وقدیم فیشن کا حسین امتزاج ہیں۔

سعودی عرب میں شاہی نوعیت کی تقریبات اور خواتین ذمہ داران کے لباس

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے مشاعل الفارس نے بتایا کہ الدرعیہ تفریحی تقریبات کے لیے مخصوص فیشن تیار کرنے کا تخیل اس وقت پیدا ہوا جب اسے یہ معلوم ہوا کہ اس کےشہر میں ایک بین الااقوامی تفریحی اور سیاحتی پروگرام شروع ہو رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے تیار کردہ ملبوسات باوقار ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ یہ ملبوسات صرف ان خواتین کے لیے تیار کیے گئے ہیں جو مختلف ایونٹس اور تقریبات میں انتظامیہ کے گروپوں میں شامل ہوں گی۔

سعودی عرب میں شاہی نوعیت کی تقریبات اور خواتین ذمہ داران کے لباس

تقریبات میں شرکت کرنے والی خواتین کی نوعیت کے مطابق یہ ملبوسات الگ الگ رنگوں میں تیار کیے گئے ہیں۔ خاکی رنگ شاہی وفود کے استقبال کے لیے منتخب خواتین کے گروپ کے لیے خاص ہے جب کہ شاہی تھیٹر کے موقع پر انتظامی امور چلانے والی خواتین کے لیے سبز رنگ کے فیشن ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ مشاعل الفارس نے فیشن ڈیزائننگ کا کام آسٹریلیا سے سیکھا ارو اس نے سنہ 2010ء میں فیشن ڈیزائن کا پہلا مجموعہ تیار کیا تھا۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Nov 2019, 10:11 PM