سعودی عرب میں حجاج کرام کے رجسٹریشن کے تعلق سے میکانزم جاری

سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے عازمین حج کے رجسٹریشن کے خواہشمند شہریوں اور مملکت میں مقیم مسلمانوں کے لیے الیکٹرانک پورٹل لانچ کیا جائے گا

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے عازمین حج کے رجسٹریشن کے خواہشمند شہریوں اورمملکت میں مقیم مسلمانوں کے لیے الیکٹرانک پورٹل لانچ کیا گیا ہے، جس کے ذریعے آج اتوار کو دن 1 بجے سے رجسٹریشن شروع ہوگا۔ رجسٹریشن کا عمل بدھ کی رات 10بجے تک جاری رہے گا۔

وزارت نے تصدیق کی کہ رجسٹریشن کی سہولت چوبیس گھنٹے کے دوران دستیاب ہے۔ جلد اندراج کی کوئی ترجیح نہیں ہے۔ حج پیکجز کی خریداری اگلے جمعہ 18 جون کو سہ پہر 1 بجے سے سے شروع ہوگی۔


حج ، عمرہ اور وزٹ برائے قومی کمیٹی کے ایک ممبر محمد السمیح نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ کرونا وائرس وبائی مرض کے تسلسل کے باوجود سعودی عرب نے حجاج کرام کی صحت و سلامتی کو محفوظ رکھنے کے لیے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کی ہیں تاکہ حجاج کرام اور عمرہ زائرین مکمل روحانی کیفیات سے سرشار ہو کر مناسک ادا کرسکیں۔

کل ہفتے کے روز سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال فریضہ حج کے موقع پر صرف 60 ہزار مسلمانوں کو حج کی اجازت ہوگی۔ ان میں مقامی سعودی مسلمان اور دوسرے ملکوں کے مسلمان باشندے شامل ہوں گے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */