مسجد نبوی میں اعتکاف کی رجسٹریشن شروع، ’زائرون‘ ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت

مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے کے خواہشمندوں کے لیے ’زائرون‘ ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے اپنی معلومات اپ لوڈ کر کے اعتکاف کا پرمٹ حاصل کیا جا سکتا ہے

<div class="paragraphs"><p>بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

ریاض: مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے کے خواہشمندوں کے لیے ’زائرون‘ ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے اپنی معلومات اپ لوڈ کر کے اعتکاف کا پرمٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا کہ اعتکاف کے لیے مقررہ ضوابط کا اعلان بھی پورٹل پر کیا گیا ہے جس پر عمل کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد پورٹل بند کر دیا جائے گا، اعتکاف پر پہلے آئیے کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے۔


اس سروس کے تحت لوگوں کو رجسٹر کرنے کی سہولت حاصل ہوتی ہے اور مسجد نبوی میں خلوت کے لیے ضروری انتظامات کئے جاتے ہیں تاکہ اعتکاف کی کامیابی کو یقینی بناتی ہے۔ خیال رہے کہ مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن 17 مارچ کو شروع ہوئے تھے، تاہم درخواست گزاروں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے 19 مارچ کو اس عمل کو معطل کر دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔