رمضان المبارک: مسجد الحرام میں کھانے کا ضیاع روکنے کے لیے 530 افراد سرگرم

انجمن کے ڈائریکٹر احمد حربی المطرفی نے بتایا کہ اس سال انجمن نے 530 ملازمین اور رضاکاروں کو المسجد الحرام کے صحنوں میں معیاری منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مختص کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

مکہ مکرمہ میں اکرام فوڈ پریزرویشن ایسوسی ایشن نے 530 کارکنوں اور رضاکاروں کو ’مسجد الحرام‘ کے صحنوں میں افطاری کے لیے اضافی خوراک محفوظ کر کے فوڈ سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے مختص کر دیا ہے۔

انجمن کے ڈائریکٹر احمد حربی المطرفی نے بتایا کہ اس سال انجمن نے 530 ملازمین اور رضاکاروں کو المسجد الحرام کے صحنوں میں معیاری منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مختص کیا ہے۔ یہ ٹیم اضافی کھانے کی اشیا جمع کرتی ہے، انہیں ترتیب دیتی ہے اور مکہ مکرمہ میں ضرورت مندوں کو پیش کر دیتی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا مقصد خوراک کی حفاظت کو بڑھانا، فاضل اشیا کو کم کرنا اور عطیہ دہندگان کی خواہش کو پورا کرنا ہے تاکہ وہ ضرورت مندوں تک پہنچ سکیں۔ احمد حربی المطرفی نے نشاندہی کی کہ اس منصوبے نے گزشتہ سال ماہ صیام میں ’مسجد بیت اللہ‘ کے صحنوں سے 2 لاکھ 13 ہزار کھانے کے ڈبوں کو محفوظ کیا تھا۔

انہوں نے کہا ’’ہم کام کی ٹیم سے تیز کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں مسجد حرام کے صحنوں میں لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ اپنی رفتار برقرار رکھیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ کسی بھی جگہ کھانے کا ضائع نہ کیا جائے۔‘‘

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔