حج کے دوران لاکھوں افراد کے لئے ہر روز 1.36 ملین کیوبک میٹر سے زیادہ پینے کا پانی کا بندوبست

حج کے پیش نظر لاکھوں افراد کے پینے کے لئے سعودی کی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے مقدس مقامات مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ میں روزانہ 1.36 ملین کیوبک میٹر سے زیادہ پینے کے پانی کی پمپنگ کا بندوبست کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>حج 2023 / Getty Images</p></div>

حج 2023 / Getty Images

user

یو این آئی

ریاض: سعودی عرب میں حج کے پیش نظر لاکھوں افراد کے پینے کے لئے سعودی کی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں روزانہ 1.36 ملین کیوبک میٹر سے زیادہ پینے کے پانی کی پمپنگ کا بندوبست کیا ہے۔ اس سے پانی کی منصوبہ بندی کی مقدار کو مزید پمپ کرنے کی ضرورت سامنے آئی ہے۔ اس حج سیزن کے دوران تقریباً 30 لاکھ ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے 78.5 ملین کیوبک میٹر پینے کے پانی کو چوبیس گھنٹے مہیا رکھا جارہا ہے۔

العربیہ کے مطابق وزارت ماحولیات ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے اپنی بھرپور کوششوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ 11 سے زیادہ سرکاری ایجنسیاں غذائی اجناس کی وافر فراہمی کے عمل کی نگرانی میں مصروف ہیں۔ سعودی عرب کے تمام علاقوں میں عوامی فائدے کے لیے 600 بازار لگائے گئے ہیں جن کی نگرانی کی جارہی ہے۔ 425 مذبح خانے بنائے گئے ہیں۔ حجاج کرام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھیڑوں، گایوں، بکریوں اور اونٹوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ ان جانوروں کا تخمینہ 25.6 ملین لگایا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں متعدد مقامات پر بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔