فلائی دبئی کی پرواز پر حملے کے دوران عمانی پائلٹ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر چیخ رہا تھا کہ اسے مار دو

متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی سفارت خانے نے جمعرات کو بتایا کہ ہندوستانی پائلٹ کیپٹن اسمت مچھار اب ٹھیک ہیں اور تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i

عمانی پائلٹ گھٹنوں کے بل بیٹھا چلا رہا تھا- مجھے مارو، مجھے مار دو۔ عمانی پائلٹ کے بارے میں خود وزیر اعظم نیتن یاہو نے یہ اطلاع دی ہے۔ نیتن یاہو فلائی دبئی کی پرواز پر چاقو حملے کے واقعے کے بعد’ فاکس‘ نیوز سے بات کر رہے تھے۔ نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ہندوستانی کیپٹن اسمت مچھار پر چاقو سے حملہ کرنے والے شریک پائلٹ کو بنیاد پرست نظریات کی تربیت دی گئی تھی اور وہ ’’خود کش‘‘ حملہ آورہوگیا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ جہاز کو کریش کرنے کی کوشش کر رہا ہو۔

بتا دیں کہ عمانی پائلٹ نے کاک پٹ کے اندر کیپٹن اسمت مچھار پر حملہ کیا تھا۔ تاہم کیپٹن اسمت مچھار نے ہمت دکھائی اور کسی طرح کاک پٹ کا دروازہ کھول دیا۔ اس کے بعد باہر موجود مسافروں نے کپتان کو بچا کر جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا۔


نیتن یاہو نے فاکس نیوز کے ساتھ بات چیت میں کہا، "ہمارے مسافروں نے عمانی پائلٹ پر قابو پالیا، انہیں اس کے ہاتھ باندھنے پڑے، اس کے لیے انہوں نے ائرفون کی تار کا  استعمال کیا۔ وہ عملے کے ارکان سے کہہ رہا تھا کہ مجھے مار دو، مجھے مار دو، یہ واضح ہے کہ اس نے خودکشی کی تربیت لی اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اس طیارے کو گرانے والا تھا۔"

اگرچہ حکام نے ابھی تک شریک پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے لیکن اطلاعات کے مطابق وہ عمان کا شہری ہے۔ اسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب فلائی دبئی کی پروازایف زیڈ1073 کو سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔


ایک اسرائیلی اہلکار نے’ ٹائمز آف اسرائیل ‘کو بتایا کہ گزشتہ روز فلائی دبئی کی پرواز میں پائلٹ کو چاقو مارنے والے عمانی شریک  پائلٹ نے سوشل میڈیا پر یہودیوں کو مارنے کی بات کی تھی۔اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ "یہ شخص فدائین بن چکا تھا۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جہادی نظریے سے متاثر تھا۔ وہ یہودیوں کو مارنے کی بات کرتا تھا۔" افسر کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم تحقیقات مکمل ہونے تک یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ خودکش حملہ آور تھا اور ممکنہ طور پر طیارے کو گرانے کی کوشش کرنے والا تھا۔' افسر نے مزید کہا، "ہمیں اطلاع ملی ہے کہ اسے یو اے ای بھیجا جائے گا، ہم اس تفتیش کا حصہ ہوں گے۔"

متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی سفارت خانے نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستانی پائلٹ کیپٹن ا سمت مچھار اب ٹھیک ہیں اور تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں، ہندوستانی مشن نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی سفیر دیپک متل نے اسپتال میں کیپٹن مچھار اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔