غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 166 افراد ہلاک

اسرائیل کے جوابی کارروائیوں میں اب تک دو ہزار سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں اور پوری دینا کے کئی ممالک جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 166 افراد ہلاک اور 384 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔الجزیرہ براڈکاسٹر نے اتوار کو انکلیو کی وزارت صحت کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

نشریاتی ادارے نے بتایا کہ 7 اکتوبر سے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ بڑھ گیا تھا، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی کل تعداد بڑھ کر20424 ہو گئی ہے، جب کہ 54036 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔


7 اکتوبر کو فلسطینی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پرراکٹ حملہ کیا اور اس کے جنگجوؤں نے سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجیوں اور شہریوں پر فائرنگ کی۔ اس کے نتیجے میں اسرائیل میں 1,200 سے زیادہ لوگ مارے گئے اور تقریباً 240 دیگر کو اغوا کر لیا گیا۔

اسرائیل نے جوابی حملے شروع کیے، غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا اور حماس کے جنگجوؤں کو ختم کرنے نیز یرغمالیوں کو بچانے کے بیان کردہ ہدف کے ساتھ فلسطینی علاقے میں زمینی دراندازی شروع کی۔


قطر نے 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک عارضی جنگ بندی اور کچھ قیدیوں و یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کے لیے ایک معاہدے کی ثالثی کی۔ جنگ بندی میں کئی بار توسیع کی گئی اور یکم دسمبر کو اس کی میعاد ختم ہو گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔