اردن نے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلوانے کا اعلان کر دیا

اردن نے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلوانے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ بھی اپنا سفیر عمان بھیجنے سے گریز کرے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اسرائیل اور حماس کے درمیان  جاری جنگ نے انتہائی خراب شکل اختیار کر لی ہے۔  حماس نے اسرائیل پر حملے کر کے ا س کی  شروعات کی جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر زبردست حملہ کر رکھا ہے اور ایک جانب وہ ممالک ہیں جو فوری جنگ بندی کے حق میں ہیں جبکہ دوسرے وہ فریق ہیں جو اسرائیل کو اس کے جواب دینے کے حق کی حمایت کرتے ہیں ۔

اب عرب ممالک میں سے پہلے ملک  یعنی اردن نے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلوانے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ بھی اپنا سفیر عمان بھیجنے سے گریز کرے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ پر شائع  خبر کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سفیروں کے دوطرفہ تبادلے کا معاملہ اب غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکوانے سے مشروط ہے۔


عمان وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کے تناظر میں اردن کے اندر ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر عمان میں تعینات اسرائیلی سفیر دو ہفتے قبل اسرائیل چلے گئے وہ بھی اب صرف غزہ میں جنگ بندی کی صورت میں ہی واپس آ سکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔