اسرائیل نے شام میں میزائل  حملے کئے

سرکاری طور پر تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے اسرائیلی حملے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

شام کی جانب سے مبینہ طور پر راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیل نے اتوار کی رات شام کے جنوبی صوبے درعا کے کئی علاقوں کو نشانہ بنا کر میزائل حملہ کیا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے درعا کے دیہی علاقوں پر اسرائیلی میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے جہاں سے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر راکٹ داغے گئے۔


سرکاری طور پر تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے اسرائیلی حملے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔ دریں اثناء شام کے شمال مشرقی صوبہ حسکہ کے علاقے شدادی میں اتوار کے روز امریکی اڈے پر دھماکے کی اطلاعات ہیں۔

ان واقعات کا تعلق غزہ میں حماس کے خلاف جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے ہے۔ آبزرویٹری نے بتایا کہ 07 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے شام میں امریکی اہداف پر کل 14 حملے ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔