جنگ کے اصول بدل گئے، حماس 50 سال تک پچھتائے گی: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ کی پٹی جو قیمت ادا کرے گی وہ بہت زیادہ ہوگی۔ یہ اس حقیقت کو نسلوں تک کے لیے بدل کر رکھ دے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ٹائمز آف اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ وزیر دفاع یوو گیلانٹ نے جنوبی اسرائیل کے اوفاکیم قصبے کا دورہ کیا۔ اس قصبہ پر ایک روز قبل فلسطینیوں نے حملہ کیا تھا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ جنگ کے اصول بدل گئے ہیں۔ انہو نے کہا کہ ان کا جواب 50 سال تک فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

گیلانٹ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا غزہ کی پٹی میں اسرائیل کا ردعمل اگلے پچاس سالوں تک لوگوں کے ذہنوں میں تازہ رہے گا۔ حماس کو یہ لڑائی شروع کرنے پر پچھتاوا ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے اصول بدل چکے ہیں۔ غزہ کی پٹی جو قیمت ادا کرے گی وہ بہت زیادہ ہوگی۔ یہ اس حقیقت کو نسلوں تک کے لیے بدل کر رکھ دے گی۔


اخبار ’’ ٹائمز آف اسرائیل‘‘ کے مطابق اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں کم از کم 100 اسرائیلیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی میں 170 تک اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا جا چکا ہے۔

ہفتہ کے روز شروع ہونے والی جنگ کے دو دنوں میں 700 سے زیادہ اسرائیلی ہلاک اور 2200 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں اب تک 370 فلسطینی شہید اور 2000 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔