اسرائیل نے سینئر ایرانی کمانڈر کو قتل کر دیا، ایرانی صدر نے بدلہ لینے کا عزم کیا

ایران کے شام اور لبنان آپریشنز کے انچارج سید رضا موسوی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے۔ اس سے قبل ان کا قریبی دوست بھی سال 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے سینئر کمانڈر اور شام اور لبنان آپریشنز کے انچارج سید رضا موسوی پیر (25 دسمبر) کو شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔ دی یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے دیہی علاقے سیٹ زینب کے علاقے میں دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ اس کے فوراً بعد، سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب دھوئیں کے بادل دکھائی دیے، یہ علاقہ اکثر اسرائیل کی طرف سے ایران کے حمایت یافتہ  لوگوں کے استعمال کی وجہ سے نشانہ بنتا ہے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے موسوی کی موت کی تصدیق کی ہے۔ پریس ٹی وی نے موسوی کو شام میں ایک سینئر مشیر قرار دیا ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق موسوی قدس فورس کے سابق سربراہ قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی تھے۔ قاسم جنوری 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔


ایران نے موسوی کی موت کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پریس ٹی وی کو دیے گئے ایک بیان میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ بلاشبہ یہودی حکومت کو اس جرم کی قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی قابض یہودی حکومت کی مایوسی اور نااہلی کی ایک اور علامت ہے۔اسلامی ملک ہونے کے ناطے ایران حماس کا ساتھ دیتا ہے۔ ایران کئی بار اسرائیل کو حملوں کی دھمکی دے چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔