اب ہر امریکی شہری اور فوجی ہمارا ہدف ہے: ایران کی دھمکی

امریکہ بھی ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں کود پڑا ہے۔ امریکہ نے ایران میں تین جوہری اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران نے امریکہ کو دھمکی دی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام ختم کرنے کا مشن کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ جن ایٹمی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تھا وہ اب مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ملک سے خطاب کیا ہے۔

ایران کے جوہری اڈوں پر امریکی حملے کے بعد ایران کے سرکاری ٹی وی (آئی آر آئی بی) کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ اب اس علاقے میں موجود ہر امریکی شہری اور فوجی ہمارا ہدف ہے۔ ٹی وی چینل پر مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کا نقشہ بھی دکھایا گیا۔ تبصرہ نگار نے کہا کہ تم نے شروع کیا ہے، اب ہم اسے ختم کر دیں گے۔


اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایران کے جوہری اڈوں پر امریکی حملے کو جرات مندانہ اور تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ یہ قدم تاریخی ہے اور ڈونالڈ ٹرمپ کو اس رہنما کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے دنیا کی خطرناک ترین حکومت کو خطرناک ترین ہتھیار حاصل کرنے سے روکا۔

ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن جلد ہی امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے ایک باضابطہ بیان جاری کر سکتی ہے۔ اس بیان کے ذریعہ جوہری تنظیم یہ معلومات دے گی کہ امریکی حملوں میں اس کی تنصیبات کو کتنا نقصان پہنچا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔