رمضان میں دعا گو ہیں کہ اللہ ہر بلا کو ہم سے دور فرمائے: شاہ سلمان

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ’’اللہ کے گھروں (مساجد) میں جماعت سے نماز نہ ہونے پر ہمیں تکلیف ہے تاہم شریعت کی تعلیمات میں جان کے تحفظ کو ایک ہم ترین مقصد بنایا گیا ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ رمضان میں ہمارے عوام اور دنیا کی اقوام کے لیے امید اور سلامتی کی خوش خبریاں ہوں گی۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سعودی فرماں روا کا کہنا تھا کہ "ہم رمضان میں اللہ کے حضور گڑگڑائیں گے کہ وہ ہم پر اور پوری دنیا پر سے ہر قسم کی آفت و بلا کو اٹھا لے"۔ سعودی عرب میں عدالت عظمی نے اعلان کیا تھا کہ مملکت میں پہلا روزہ جمعے کے روز ہو گا۔

اس سے قبل شاہ سلمان نے جمعرات کے روز رمضان مبارک کی آمد کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں سنجیدگی سے کام کرتے رہنے اور متعلقہ ہدایات پر مکمل عمل درامد کی ضرورت ہے۔ شاہ سلمان کا خطاب سعودی وزیر اطلاعات نے پڑھ کر سنایا۔ سعودی فرماں روا نے صحت کے علاوہ سیکورٹی اور ملٹری سیکٹروں سے تعلق رکھنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔


خادم الحرمین الشریفین نے باور کرایا کہ ’’ہم شہریوں اور مقیم افراد کی خدمت اور انسان کی سلامتی کے تحفظ کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔‘‘

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ’’اللہ کے گھروں (مساجد) میں جماعت سے نماز نہ ہونے پر ہمیں تکلیف ہے تاہم شریعت کی تعلیمات میں جان کے تحفظ کو ایک ہم ترین مقصد بنایا گیا ہے۔‘‘

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔