قریبی رشتہ دار کی موت پر ملازمین کی چھٹی سے متعلق سعودی حکومت کا اہم اعلان

سعودی وزارت برائے افرادی قوت نے وضاحت کی ہے کہ کمپنیوں اور اداروں کے ملازمین کے لیے بیوی، ماں باپ جیسے قریب ترین رشتہ داروں کی وفات پر 5 دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ ان کا حق ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت نے ورکر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ قریب ترین رشتہ داروں کی وفات پر 5 دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ ملازمین کا حق ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے وضاحت کی ہے کہ کمپنیوں اور اداروں کے ملازمین کے لیے بیوی، ماں باپ جیسے قریب ترین رشتہ داروں کی وفات پر 5 دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ ان کا حق ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے ایک شہری نے وزارت افرادی قوت سے دریافت کیا تھا کہ کیا بھائی یا بہن کی وفات پر ملازم کو چھٹی ملے گی؟ مذکورہ بالا سوال پر سعودی وزارت نے وضاحت پیش کی اور کہا کہ اگر کسی ملازم کی بیوی یا قریب ترین رشتہ داروں میں سے کسی ایک کا انتقال ہوجائے تو کارکن کو تنخواہ سمیت 5 دن کی چھٹی حاصل کرنے کا اختیار ہے۔


مملکت میں وزارت افرادی قوت کے مطابق بنیادی رشتہ داروں سے مراد باپ، ماں، دادا، دادی اور نانا، نانی، بیٹے، بیٹیاں، پوتے، پوتیاں اور نواسے، نواسیاں شامل ہیں۔ دوسری جانب سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کارکنان کے پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جس میں مزید 6 نئے پیشوں کو حصہ بنایا گیا ہے۔ وزارت ہزار سے زائد شعبوں کو لازمی پروفیشنل ٹیسٹ پروگرام میں شامل کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔