سعودی عرب میں 447300 عازمین حج کی آمد

عازمین حج
عازمین حج
user

عمران خان

رياض، سعودی عرب میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ 9 اگست تک 447300 عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں۔

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کی جانب سے جاری کردہ یومیہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 445390 عازمین فضائی راستے سے جب کہ 1910 عازمین زمینی راستے سے مملکت پہنچے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق گزشتہ برس اس عرصے کے دوران سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کی تعداد میں 13.4 % کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مختلف ذرائع سے مملکت پہنچنے والے اللہ رب العزت کے مہمانوں کے استقبال کے لیے متعلقہ تمام اداروں نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے اور ان عازمین حج کے پہنچنے کو آسان بنانے کے واسطے اقدامات پر عمل درامد جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔