جمعہ کو حماس کی بڑے احتجاج کی تیاری

مغربی کنارے میں قبضہ کرنے والی حکومت کی حمایت سے بسے لوگوں کے خلاف سبھی مقامات پر بڑے پیمانے پر حماس کی احتجاج کرنے کی اپیل۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسرائیل اور فلسطین کے بیچ ابھی جنگ بندی ہوئی ہے۔ جنگ بندی سے قبل 11 روز تک اسرائیل نے فلسطین پر فضائی حملے کئے جس میں ڈھائی سو کے قریب فلسطین شہید ہوئے جن میں ساٹھ سے زیادہ معصوم بچے بھی شامل تھے۔ اب اسلامی تنظیم حماس نے فلسطینیوں سے جمعہ کے روز یہودی بستیوں اور مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضے کےخلاف ریلیوں کا انعقاد کرنے کی اپیل کی ہے۔

حماس کے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ’’ہم مغربی کنارے میں قبضہ کرنے والی حکومت کی حمایت سے بسے لوگوں کے خلاف سبھی مقامات پر بڑے پیمانے پر احتجاج کی اپیل کرتے ہیں‘‘۔


غزہ پٹی پر کنٹرول رکھنے والے حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی شہروں اور گاؤوں یا یروشلم میں مسجد اقصیٰ پر کسی بھی اسرائیلی حملے سے ’’ بڑی مزاحمت اور تصادم‘‘ کی صورتحال پیدا ہوگی۔ یہ حالیہ اپیل اسرائیل اور حماس کے مابین طویل مدتی جنگ بندی کے لئے جاری مصری ثالثی والے مذاکرات کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔

جنگ بندی میں قیدیوں کے تبادلے اور مئی میں 11 روزہ مسلح تصادم کے بعد ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی واپسی بھی شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔