مسجد نبویؐ کے سابق امام الشیخ محمود خلیل القاری کا انتقال

مسجد نبویؐ کے سابق امام اور خطیب الشیخ محمود خلیل القاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ خلیل القاری مدینہ کی مسجد قبلتین کے بھی امام رہ چکے تھے

تصویر ب شکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر ب شکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

الریاض: مسجد نبویؐ کے سابق امام اور خطیب الشیخ محمود خلیل القاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ خلیل القاری مدینہ کی مسجد قبلتین کے بھی امام رہ چکے تھے۔ الشیخ محمود خلیل کو چند روز قبل تکلیف کے بعد سعودی عرب کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ کل ہفتےکی شام خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کے روز بعد نماز مغرب مسجد نبویؐ میں ادا کی جائے گی۔

مسجد نبویؐ کے سابق امام الشیخ محمود القاری کی وفات پرسعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کہا ہمیں انتہائی افسوسناک خبر ملی ہے کہ ممتاز عالم دین الشیخ محمود القاری انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم نے پوری زندگی مسجد نبویؐ اور مسجد قبلتین میں امامت اور خطابت میں بسر کی۔ وزیر مذہبی امور نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔


قابل ذکر ہے کہ محمود خلیل القاری مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے تھے۔ الشیخ ابو ابراہیم کنیت اختیار کی اور دس سال کی عمر میں قرآن کریم حفظ کر لیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے والد قاری خلیل القاری سے قرآن پاک کی سند حاصل کی۔ مدینہ میں تحفیظ القرآن پرائیویٹ اسکولوں میں ابتدائی، مڈل اور ثانوی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے فیکلٹی آف ہولی قرآن اینڈ اسلامک اسٹڈیز میں بیچلر کی تعلیم مکمل کی اور مسجد نبویؐ میں امامت کی ذمہ داریوں سے وابستہ ہو گئے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */