کھانے پینے کی اشیاء 12 دن بعد مصر کے راستےغزہ پہنچیں گی، اسپتال حملے پر سوالات برقرار
بایئڈن نے اسرائیلی کابینہ سے کہا کہ وہ غزہ میں شہریوں کو جان بچانے والی انسانی امداد فراہم کرنے پر رضامند ہو۔ اسرائیل نے انسانی امداد کو مصر کے راستے جانے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے۔ ادھر غزہ میں ہسپتال پر حملے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ حماس کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں 471 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہسپتال میں دھماکا حماس کے راکٹ سے ہوا۔
ادھر امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کو تل ابیب پہنچے۔ پی ایم نیتن یاہو نے خود ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اس دوران بھی غزہ میں ہسپتال پر وحشیانہ حملے کا ذکر کیا گیا۔اس پر بائیڈن کا کہنا تھا کہ جو کچھ انہوں نے دیکھا ہے اس کی بنیاد پر ایسا لگتا ہے کہ غزہ کے اسپتال میں ہونے والا دھماکہ اسرائیلی فوج نے نہیں بلکہ کسی اور فریق نے کیا تھا۔ اس کے بعد یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ غزہ کے ہسپتال میں ہونے والے دھماکے کا ذمہ دار کون ہے۔
بایئڈن نے کہا کہ اسرائیل تنہا نہیں ہےاور انصاف ہونا چاہیے۔ حماس نے نسل کشی کی ہے۔ حماس تنظیم فلسطین کی نمائندگی نہیں کرتی۔ امریکہ شہریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ غزہ کے شہریوں کو کھانے کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو خوراک، پانی، ادویات اور رہائش کی ضرورت ہے۔ بایئڈن نے اسرائیلی کابینہ سے کہا کہ وہ غزہ میں شہریوں کو جان بچانے والی انسانی امداد فراہم کرنے پر رضامند ہو۔ بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل نے انسانی امداد کو مصر کے راستے جانے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امداد حماس کو نہیں بلکہ عام شہریوں کو جانی چاہیے۔ تنظیم حماس غزہ میں معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے تل ابیب میں کہا کہ امریکہ غزہ اور مغربی کنارے میں رہنے والے لوگوں کو 100 ملین ڈالر کا فنڈ فراہم کرے گا۔ یہ انسانی امداد فراہم کرے گا۔
غزہ میں عام لوگوں کو درپیش بحران کے درمیان اسرائیل کے پی ایم آفس نے کہا ہے کہ انسانی امداد کو مصر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ درحقیقت جنگ کے آغاز سے ہی غزہ کی پٹی میں بسنے والے لاکھوں افراد کو کھانے پینے، ادویات اور بجلی کے بحران کا سامنا ہے۔
ادھر اسپتال میں دھماکے کے بعد اردن کے شہر عمان میں صدر بائیڈن اور عرب رہنماؤں کے درمیان مجوزہ ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔ غزہ کے اسپتال پر حملے کی وزیر اعظم نریندر مودی، برطانوی وزیر اعظم رشی سنک، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مذمت کی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
