سعودی عرب: پہلی خاتون کمرشل اتاشی مقرر، انقلابی تبدیلی جاری

خاتون اتاشی کی تقرری سعودی عرب میں خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے عزم کے تحت کی گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ریاض:سعودی عرب نے پہلی بار ایک خاتون کو کمرشل اتاشی مقرر کر دیا۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری ماجد بن عبداللہ القصابی نے ثمر صالح کو جاپان میں کمرشل اتاشی مقرر کر کے سعودی تاریخ کی پہلی خاتون کو کمرشل اتاشی تعینات کردیا ہے۔ اس سے قبل ثمر صالح اٹلی میں سعودی سفارت خانے میں بطور انچارج ٹریڈ ایکس چینج میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔

سعودی عرب کے وزیر تجارت اور سرمایہ کاری کا کہنا ہے کہ پہلی خاتون اتاشی کی تقرری سعودی عرب میں خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے عزم کے تحت کی گئی ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت قدامت پسند سعودی عرب میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہے۔

ثمر صالح نے شارجہ کی امریکن یونیورسٹی سے جرنلزم اور ماس میڈیا میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد لندن کی سٹی یونیورسٹی سے صحافت اور انٹرنیشنل میڈیا میں ماسٹرز کیا جب کہ انہوں نے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سے ایگزیکٹیو لیڈر شپ پروگرام بھی مکمل کیا۔ وہ عربی کےعلاوہ انگریزی اور اطالوی زبانوں پر عبور رکھتی ہیں اور اٹلی میں سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت نان آئل برآمدات کے فروغ کے معاملات کی نگراں بھی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */