پرانے حرم نبویؐ کو نمازیوں کے لیے کھولنے کی خبروں کی تردید

ترجمان کا کہنا ہے کہ پرانے حرم نبویﷺ کو کھولنے کی خبر 1428ھ یعنی آج سے 13 سال پرانی ہے۔ اس وقت پرانے حرم نبویﷺ نمازیوں اور زائرین کے لیے 24 گھنٹے نہیں کھولا گیا

پرانے حرم نبویؐ کو نمازیوں کے لیے کھولنے کی خبروں کی تردید
پرانے حرم نبویؐ کو نمازیوں کے لیے کھولنے کی خبروں کی تردید
user

قومی آوازبیورو

الریاض: مسجد نبوی کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے ترجمان جمعان العسیری نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے پرانے حرم نبویﷺ کو زائرین اور نمازیوں کے لیے کھول دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پرانے حرم نبویﷺ کو کھولنے کی خبر 1428ھ یعنی آج سے 13 سال پرانی ہے۔ اس وقت پرانے حرم نبویﷺ نمازیوں اور زائرین کے لیے 24 گھنٹے نہیں کھولا گیا۔

جمعان العسیری کا کہنا ہے کہ مسجد نبویﷺ کو نماز عشا کے ایک گھنٹے بعد بند کردیا جاتا ہے اور نماز فجر سے ایک گھنٹہ قبل کھولا جاتا ہے۔ جہاں پر پرانے حرم نبویﷺ میں‌ نماز کا تعلق ہے تو وہاں صرف انتظامیہ کے افراد کو نماز ادا کرنے یا نماز جنازہ کی اجازت ہے۔


العسیری کا کہنا تھا کہ مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ محکمہ صحت کی طرف سے وضع کردہ 'ایس اوپیز' پر سختی سے عمل درآمد کر رہی ہے تاکہ روضہ رسولﷺ پر حاضر ہونے والے مسلمان اور مسجد نبویﷺ کے نمازی کسی قسم وبا سے محفوظ سے رہیں۔

ادھر کل جمعرات کے روز سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ پچھلے 24 گھںٹوں میں کروناکے 1287 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے بعد مملکت میں متاثرہ افراد کی تعداد 303973 ہوگئی ہے۔ مملکت میں کرونا سے مزید 42 افراد جاں‌بحق جب کہ 1385 صحت یاب ہوئےہیں۔ کل اموات 3548 ہو چکی ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔