معتمرین کورونا کی وبا سے مکمل محفوظ ہیں: حرمین انتظامیہ

الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معتمرین میں کورونا کا کو کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ اللہ کے مہمان اس وبا سے ابھی تک محفوظ ہیں

معتمرین کورونا کی وبا سے مکمل محفوظ ہیں: حرمین انتظامیہ
معتمرین کورونا کی وبا سے مکمل محفوظ ہیں: حرمین انتظامیہ
user

قومی آوازبیورو

مکہ مکرمہ: الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معتمرین میں کورونا کا کو کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ اللہ کے مہمان اس وبا سے ابھی تک محفوظ ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حرمین انتظامیہ کی طرف سے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل پریزیڈینسی کی طرف سے چار نکاتی ایگزیکٹو پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ان میں اہم ترین معتمرین اور زائرین کا تحفظ، مقدس مقامات کی صفائی، معتمرین کی آمد اور رضاراکانہ سرگریاں شامل ہیں۔ دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے عمرہ مناسک کی مرحلہ وار بحالی پر سعودی عرب کی خدمات کو سراہا ہے۔


او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف العثیمین نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے تحفظ کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے عمرہ کی بحالی کے لیے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے دی گئی ہدایات کو انتہائی مناسب اور معقول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے گھر میں آنے والے عمرہ زائرین کی حفاظت اور سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

خیال رہے کہ سات ماہ کی بندش کے بعد گذشتہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب عمرہ مناسک کا صحت کے سخت ایس او پیز کے تحت آغاز ہو گیا ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔