خلیجی ممالک کا ’عرب نیٹو‘ آئندہ برس تک تشکیل دے دیا جائے گا: بحرین

بحرین نے کہا ہے کہ آئندہ برس 6 خلیجی ممالک اور مصر پر مشتمل عرب نیٹو تشکیل دے دی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
i
user

یو این آئی

google_preferred_badge

منامہ: عرب میڈیا کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ نے کہا ہے کہ 6 خلیجی ممالک نے خطہ کے تحفظ کے لیے عرب نیٹو بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جسے آئندہ برس تک تشکیل دے دیا جائے گا۔ عرب نیٹو میں خلیجی ممالک بحرین، کویت، عمان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یمن شامل ہوں گے۔

بحرین کے وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ عرب نیٹو میں مصر کی شمولیت بھی متوقع ہے اس طرح یہ سات ممالک پر مشتمل ایک سیکورٹی فورس ہوگی۔ عرب نیٹو کے قیام کا فیصلہ مشرق وسطیٰ سے متعلق حکمت عملی وضع کرنے والےاتحاد (ایم ای ایس) کی تجویز پر کیا گیا۔

عرب نیٹو کے قیام کی تجویز میں سب سے بڑی رکاوٹ قطر اور دیگر خلیجی ممالک کے درمیان ناخوشگوار تعلقات ہیں۔ علاوہ ازیں یمن میں جاری خلفشار کے باعث بھی مشکلات کا سامنا رہے گا۔ گزشتہ برس خلیجی ممالک نے قطر پر دہشت گردی کی معاونت کا الزام عائد کر کے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے۔

واضح رہے کہ مڈل ایسٹ اسٹرِٹیجک الائنس (ایم ای ایس اے) کا قیام خطہ میں ایران کے اثرو رسوخ کو کم کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا تھا۔ اس الائنس کو امریکہ کی حمایت حاصل رہی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس جولائی میں اس الائنس کو عرب نیٹو کا نام دیا تھا۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔