شام میں مارٹر کے حملے میں چھ افراد ہلاک

Getty Images
Getty Images
user

یو این آئی

عمان: شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک تجارتی میلے کے داخلہ دروازے پر مارٹر حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے۔ انسانی حقوق تنظیم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ حملے میں کم سے کم چھ افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ زخمی افراد کی حالت نازک ہے اور اندیشہ یہ ہے کہ مریضوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ نے ابھی تک اس واقعہ کی اطلاع نہیں دی ہے لیکن اس پر سوشل میڈیا پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ دمشق کے مضافات میں دمشق بین الاقوامی تجارتی میلے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کا گزشتہ ہفتے کا افتتاح کیا گیا تھا جس میں 45 سے زائد ملکوں کے تجارتی افراد شرکت کر رہے ہیں۔ملک میں یہ میلہ 2011 کے بعد پہلی بارلگایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔